حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 7
حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ 7 نہیں حضرت خلیفہ اسیح الثانی و خیال آیا کہ خواتین میں تعلیم دین کے لئے جس جوش، جذبے اور صلاحیت کی ضرورت ہے وہ سب آپ میں موجود ہیں۔آپ کی عمر صرف تیرہ سال تھی لیکن علم قرآن مجید نے آپ کی قدر و قیمت بڑھا دی۔31 مئی 1914ء کو آپ کی شادی حضرت خلیفہ المسیح الثانی سے ہوگئی اور آپ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت سید و نصرت جہاں بیگم صاحبہ کی بہو بن کر الدار میں آگئیں۔(اُس وقت حضرت صاحب کی پہلی بیوی سیدہ ائِم ناصر محمودہ بیگم صاحبہ تھیں ) حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کی وفات کو اڑھائی ماہ گزرے تھے کہ حضرت اماں جی نے بڑی سادگی اور وقار سے بیٹی کو رخصت کیا۔25 سال کا شہزادہ دولھا سوچ کر حضرت خلیفۃ اسح الاول کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے فدائیت کی ایک بات ذہن میں آگئی۔ایک دفعہ حضرت اقدس علیہ السلام نے کسی کو ایک لڑکی کا رشتہ بتایا اُس شخص نے پسند نہ کیا آپ سُن رہے تھے فرمایا:۔اگر میری لڑکی ہو اور مرزا صاحب اس کو سو برس کے بڑھے سے بیاہنا چاہیں تو ہرگز عذر نہ ہو (5) آپ اکثر فرمایا کرتے تھے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام مجھے