المبشرات

by Other Authors

Page 231 of 309

المبشرات — Page 231

۲۴۷ حکومت نے فرانسیسی حکومت کی منظوری کے بغیر یونین کا اعلان شائع کر دیا جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ ہر رنگ میں فرانس کو اپنے ساتھ چمٹائے رکھنا چاہتی تھی کیونکہ یورپ میں اس کا کوئی حلیف نہ تھا اور اس کی حالت اس حد تک کمزور ہو چکی تھی کہ مسٹر چرچل کو یہ اعلان کرنا پڑا کہ اگر ہمیں انگلستان چھوڑنا پڑا تو ہم کینیڈا سے اپنی جنگی مہم کا آغاز کریں گے۔اس لئے خلاف دستور اور خلاف توقع برطانوی حکومت نے فرانس سے پیشکش کی لیکن فرانس نے اسے پائے استحقار سے ٹھکرا دیا کیونکہ اس کے خیال میں دونوں متحد ہو کر بھی جنگ جاری نہ رکھ سکتے تھے اور اس قسم کی یونین کا قیام سرے سے ہی محبت و فضول تھا لہذا ہم کہ سکتے ہیں کہ یہ سب کچھ محض خواب پورا کرنے کے لئے واقع ہوا۔(6) خواب میں آپ پر انکشاف فرمایا گیا تھا کہ یہ چھے ماہ پہلے کی بات ہے یعنی اس کے بعد برطانیہ کی حالت سدھر جائے گی۔چنانچہ حضرت اقدس ایدہ اللہ تعالیٰ نے رؤیا بیان کرتے ہوئے اس فقرہ کے متعلق فرمایا :- " اس میں بتایا گیا ہے کہ چھے ماہ کے بعد تک یہ مصیبت ٹل جائے گی۔لہ خدا کی شان دیکھیو ٹھیک چھ ماہ بعد 14 دسمبر کے دور کو مسٹر چھ میل نے دارالعوام میں یہ اعلان کیا " اگر ہم اپنی اس حالت پر نگاہ ڈالیں جو مئی اور جون میں تھی تو ہم میں سے ایک بھی ایسا نہیں ہو سکتا جو کرسمس منانے کے لئے شکریہ کے جذبا کے ساتھ نہ جائے اب ہم پہلے سے محفوظ ہو گئے ہیں اور ہم نے ایک ایسی حالت سے ترقی کی جبکہ دنیا میں بہت سے لوگوں کے علاوہ ہمارے بہت سے بہترین دوست بھی اس بات سے مایوس ہو چکے تھے کہ ہم مقابلہ جاری رکھ سکیں گے لیکن ہم نے اپنے تئیں بچالیا اور ہمارے مقابلہ کی طاقت بھی بڑھ گئی اور ہم نے نہ صرت اپنے آپ کو اپنے جزیرے میں محفوظ کر لیا بلکہ اُن ذمہ داریوں پورا کرنے کیلئے له الفضل ارجون ۶۹ A