المبشرات

by Other Authors

Page 230 of 309

المبشرات — Page 230

۲۴۶ (ب) برطانیہ نے ایک ایسی قوم سے الحاق کی اپیل کی جس میں پہلی عالمگیر جنگ کے بعد انگریزوں سے شدید نفرت کے جذبات ابھر آئے تھے۔وو چنانچہ مولف کتاب ” پیرس کے آخری ایام نے بالوضاحت لکھا ہے کہ فرانسیسیوں کے بعض طبقات میں تو ہمیشہ انگلینڈ کے متعلق نفرت پائی جاتی تھی جس پر پہلی جنگ عظیم کے بعد تخفیف اسلحہ کی برطانوی پالیسی نے جلتی آگ پر تیل کا کام دیا۔اکتوبر سفہ ء میں ایک مشہور فرانسیسی ہنری بیر ود نے لکھا کہ انگلستان کو غلام بننے پر مجبور کرنا چاہئے نیز لکھا۔I hate England by instinct and by tradation۔یعنی میں قطر می دروایتی دونوں اعتبار سے انگلستان سے متنفر ہوں۔منبfast day of pa ) ( پیرس کے آخری ایام ۱۳ - ۱۳۸) (ج) یہ اپیل ایک ایسے وقت میں کی گئی جبکہ پولینڈ اور پھر بلجیم کے معاملہ میں برطانیہ کو سخت ہزیمت اٹھانا پڑی تھی اور فرانسیسی دماغ میں یہ احساس عام تھا کہ انگریزی فوجیں میدان جنگ چھوڑ کر بھاگ گئی ہیں اور انہیں ایک خونخوار دشمن کے منہ میں چھوڑ دیا گیا ہے۔برطانوی الحاق کی اپیل کا تجزیہ اگر اس ماحول کی روشنی میں کیا جائے تو بلا مبالغہ کہا جا سکتا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں برطانوی پیشکش اپنی نوعیت میں واحد مثال ہے جس کی نظیر تلاش کرنا بے سود ہے۔خواب سے مترشح ہوتا ہے کہ الحاق کی خواہش کا اظہار برطانوی حکومت کی طرف سے فرانسیسی مشورہ یا منظوری کے بغیر ہو گا حالانکہ ایسے اہم معاملات میں کوئی بڑی سے بڑی حکومت بھی از خود اعلان کرنے کی جرات نہیں کر سکتی لیکن برطانوی