المبشرات — Page 108
۱۱۲ بھی ہیں۔اور بعض مرد بھی خواب میں میں سمجھتا ہوں جیسا کہ میں انگلستان میں ہوں اور فرانس سے ہو کہ مشرق کی طرف آرہا ہوں۔ہم ریل پر سوار ہونے کے لئے پیدل جا رہے ہیں۔ریل کے سفر کے بعد جہاد پر چڑھنے کا خیال ہے چلتے ہوئے ہم ایک خوبصورت چوک میں پہنچے۔جہاں ایک عالیشان مکان ہے اور اس کا مالک کوئی انگریز ہے مجھے کسی نے آکر کہا کہ اس کا مالک اور اس کی بیوی آپ سے چند منٹ بات کرنا چاہتے ہیں۔اگر آپ تھوڑی سی تکلیف فرما کر وہاں چلیں تو بہت اچھا ہو ئی نے اس سے ملنا منظور کر لیا اور میں بھی اور میرے ساتھ کی مستورات بھی اس مکان میں گئیں عورتیں جاکر اس کی بیوی کے پاس بیٹھ گئیں اور باتیں کرنے لگیں اور میں اس آدمی کے ساتھ باتیں کرنے لگا مختلف علمی باتیں ہوتی رہیں گفت کو کوئی مذھبی نہیں تھی بلکہ علمی تھی۔مثلاً یہ کہ مستشرقین یعنی عربی دان انگریز کون کون سے ہیں۔نیز بعض تمدنی تحقیقاتوں کے متعلق باتیں ہوتی رہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہم اس جگہ کو چھوڑ کر تھوڑے فاصلہ پر ہی دوسری جگہ پر جابیٹے ہیں اُس جگہ کی تبدیلی کی کوئی وجہ مجھے معلوم نہیں۔شائد اندھیر تھا۔اور ہم روشنی میں آنا چاہتے تھے۔اس جگہ اُن لوگوں میں سے ایک شخص نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عربی پر اعتراض کرنے شروع کر دیئے اور نتیجہ یہ نکالا کہ یہ شخص ما مورکس طرح ہو سکتا ہے۔اس وقت مجھے یہ احساس ہے کہ اُن میں سے ایک شخص احمدیت سے متاثر ہوچکا ہے اور یہ لوگ اس لئے نہیں آئے کہ خود تحقیق کریں بلکہ اُن کی غرض یہ ہے کہ اسے خراب کریں۔