المبشرات

by Other Authors

Page 48 of 309

المبشرات — Page 48

NA ختم ہو گیا ہے اور دائرہ استعدادات بشریہ کا کمال کو پہنچا ہے اور وہ در حقیقت پیدائش الہی کے خط ممتد کی اعلیٰ طرف کا آخری نقطہ ہے جو ارتفاع کے تمام مراتب کا نتہاء ہے حکمت الہی کے ہاتھ نے اونی اسی اوی خلقت سے اور اسفل سے اسفل مخلوق سے سلسلہ پیدائش کا شروع کر کے اس اعلیٰ درجہ کے نقطہ تک پہنچا دیا ہے جس کا نام دوسرے لفظوں میں محمد ہے صلی اللہ علیہ وسلم جس کے معنے یہ ہیں کہ نہایت تعریف کیا گیا یعنی کمالات تامہ کا مظہر سو جیسا کہ فطرت کی رو سے اس نبی کا اعلیٰ اور ارفع مقام تھا ایسا ہی خارجی طور پر بھی اعلیٰ و ارفع مرتبہ وحی کا اس کو عطا ہوا ہے بالواسطہ وحی بالواسطہ وحی سے مراد فرشتوں کے توسط سے اُترنے والا کلام الہی ہے۔دنیا کی تمام فرحیمی کتابوں میں فرشتوں کی آمد اور ان کی ہم کلامی کا تذکرہ موجود ہے۔یہاں اس بحث میں الجھنا بے کار ہے کہ فرشتے کوئی مخلوق ہیں یا نہیں نیتر اُن کے منصب اور ذمہ داریاں کیا کیا ہیں یہ امر ہمارے موضوع سے خارج ہے لہذا اس کی تفصیل کے لئے حضرت مسیح موعود کی شہرہ آفاق تصنیفات مثلاً آئینہ کمالات اسلام اور توضیح مرام اور حضرت مصلح موعود کے لیکچر ملائکہ اللہ کی طرف رجوع کیجئے جن میں بڑی شرح وبسط سے ملائکہ کے وجود و صفات پر روشنی ڈالی گئی ہے مختصر طور پر یوں سمجھئے کہ خدا کا کوئی فیضان ہمیں براہ راست عطا نہیں ہوتا۔ہمارے ماڈی اور روانی اجسام کے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے خدا تعالیٰ نے بیشمار ملل متوسطہ - اه توضیح مرام طبع اول ص ۲۵ - ۲۸