المبشرات

by Other Authors

Page 49 of 309

المبشرات — Page 49

۴۹ پیدا کی ہیں جو مسلسل زنجیر کی شکل میں خدا تعالیٰ تک پہنچتی ہیں اس زنجیر میں آخری لطیف در لطیف کڑی ملائکہ کی ہے جس کے بعد مخلوقات کی دنیا ختم ہو جاتی ہے اور سوائے حضرت احدیت (جل جلالہ و عزاسمہ) کے دجس بعض حرف گن سے ان گنت روحانی اور مادی عالم پیدا کر رکھے ہیں) اور کوئی شے نہیں رہ جاتی۔حضرت امام جماعت احمدیہ ایدہ اللہ تعالٰی نے اپنے روحانی تجربات کی بنا پر فرشتوں کے ذریعے سے کلام الہی کے نزول کے مندرجہ ذیل سات طریق بیان فرمائے ہیں :- ا قول - کلام با لواسطہ نظر آنے والے فرشتوں کے ذریعہ سے سنایا جاتا ہے۔جیسا کہ غارِ حرا میں ہوا۔دوم - نظر آنے والے فرشتے کلام الہی سناتے نہیں دکھاتے ہیں جیسے حدیث میں ہے کہ جبریل نے غار حرا میں حضور کو حریر پر لکھی ہوئی ایک تحریر بھی دیکھائی۔سوم۔غیر مرئی فرشتے کلام اپنی سناتے ہیں۔چہارم۔غیر مرئی فرشتے کلام اپنی دکھاتے ہیں آنکھوں کے سامنے تختی آتی ہے جس پر کچھ لکھا ہوتا ہے۔پنجم۔نظر آنے والے فرشتے عالم بیداری میں آتے اور کلام الہی سنتے ہیں لیکن دوسرے افراد نہ کلام سنتے ہیں نہ فرشتوں کو دیکھتے ہیں ششم نظر آنے والے فرشتے کلام اپنی سُناتے ہیں اور دوسرے اس میں سماعاً شریک ہوتے ہیں۔روینہ نہیں۔بخاری میں آتا ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو