المبشرات — Page 302
: PIA کی دُعا سنتا ہے آپ لوگوں کو چاہیئے کہ اپنی طرف سے لوگوں کو اس مقابلہ کے لئے کھڑا کریں لیکن اس کے لئے یہ نہیں ہے کہ ہر ایک کھڑا ہو کر کہہ دے کہ میں مقابلہ کرتا ہوں بلکہ ان کو مقابلہ پر آنا چاہیے جو کسی مذہب یا فرقہ کے کے قائمقام ہوں اس وقت دنیا کو معلوم ہو جائے گا کہ خدا کس کی دُعا قبول کرتا ہے میں دعوئی سے کہتا ہوں کہ ہماری ہی دُعا قبول ہوگی۔افسوس ہے کہ مختلف مذاہب کے بڑے لوگ اس مقابلہ پر آنے سے ڈرتے ہیں اگر وہ مقابلہ کے لئے نکلیں تو ان کو ایسی شکست نصیب ہوگی کہ پھر مقابلہ کرنے کی انہیں جرات ہی نہ رہے گی۔ہمارا دھوئی ہے کہ اسلام سچا ہے اور دوسرے لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے مذہب سچے ہیں اس کے فیصلے کا آسان طریق یہ ہے کہ مشاہد کر لیا جائے کہ کونساند مہیب سچا ہے اور جب مشاہدہ ہو سکتا ہے تو پھر کیوں نہ اس سے فائدہ اٹھایا جائے لیکن اس میدان میں صرف اسلام ہی کھڑا رہے گا اور ہم اس کا ثبوت دینے کے لئے آج بھی تیار ہیں اور چھوٹی کرتے ہیں کہ خدا تعالے اسلام ہی کی تائید کرے گا۔زندہ مذہب فرموده ۳۰ ستمبر شد طبع اول -