المبشرات

by Other Authors

Page 303 of 309

المبشرات — Page 303

٣١٩ خاتم بالآخر خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے محبوب قائد سید نا حضرت اقدس المصلح الموعود ميرزا بشرال دين محمود احم لي السيح الثانی ایڈ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو جو خدا تعالی کے ہزاروں نشانوں کا نفیس ترین مرقع اور دورِ حاضر کے عظیم ترین روحانی پیشوا ہیں۔بے شمار کامرانیوں اور ظفر مندیوں کے ساتھ اور صحت و توانائی کی لازوال برکتوں سے معمور ایک لمبی عمر عطا فرمائے تا آپ کے مقدس ہاتھوں سے خدا کی آسمانی بادشاہت ہر بیرہ اعظم ہر ملک ہر قوم بلکہ ہر دل و دماغ پر قائم ہو جائے اور دنیا بھر کی حکومتیں کچھ اس شان سے حضرت محمد عربی صل اللہ علیہ وسلم کو اپنا گورنر جنرل تسلیم کرنے کا اعلان کریں کہ زمین کے ذروں سے لے کر آسمان کے چاند ستاروں تک قرآنی نغموں سے گونج اٹھیں۔اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على ابراهيم وعلى آل ابراهيم انك حميد مجيد مختارج دعا خاکسار عبدال)