المبشرات

by Other Authors

Page 126 of 309

المبشرات — Page 126

۱۳۰ حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کے انتقال کے متعلق رویا حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب حضور کی ایک حرم کے چچپ تھے اور جماعت احمدیہ کے ایک علمی ادارہ کے نگران اعلیٰ کے فرائض نہایت کامیابی کے ساتھ سرانجام دے رہے تھے کہ ۵ار دسمبر 190 ء کو اچانک انتقال فرما گئے۔مندرجہ ذیل رویا میں ان کی وفات کی پہلے سے خبر دی گئی جو تین دن کے اندر پوری ہوئی۔" پانچ دن کی بات ہے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات رات دیعنی ۱۲ اور ۱۳ دسمبر شهرء کی درمیانی شب) سینے دیکھا کہ سید محمود اللہ شاہ صاحب مجھے ملنے آئے ہیں۔میں اور وہ بیٹھے ہیں پاس ہی غالباً میری و بیوی بھی ہیں جو محمود اللہ شاہ صاحب کی بھتیجی ہیں یعنی مہر آیا۔انہوں نے مجھے سے مخاطب ہو کر کہا کہ میری طبیعت آج اتنی خراب ہو گئی ہے کہ لینے سکول کے لڑکوں سے کہہ دیا ہے کہ ادھر اُدھر دور نہ جایا کرو۔کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہارے پیچھے کوئی واقعہ ہو جائے اس طرح میں آپ سے بھی کہتا ہوں کہ اگر آپ کا کہیں باہر جانے کا ارادہ ہو تو مجھے رخصت کر کے جائیں اور رخصت کے معنی میں اس وقت رویا میں جنازہ کے سمجھتا ہوں “ کینے آنکھ کھلتے ہی اس رؤیا کا آخری حصہ اہم متین کو بتا دیا