المبشرات

by Other Authors

Page 125 of 309

المبشرات — Page 125

۱۳۹ اس حادثہ عظیمہ کے متعلق بھی آپ کو بذریعہ رویا خبر دی گئی جو من وعن پوری ہوئی۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں۔۔آج سے بارہ سال پہلے پینے دیکھا کہ اقم ظاہر احمد کا اپریشن ہوا ہے۔اور مجھے اطلاع ملی ہے کہ اُن کا ہارٹ فیل ہو گیا ہے۔رافضل میں راج کی ہے حضرت میر محمد اسحاق صاحب کے انتقال کی خیر حضرت میر محمد اسحاق صاحب رضی اللہ عنہ جو حضور کے چھوٹے ماموں اور جماعت میں چوٹی کے مفکر اور صاحب علم و فراست بزرگ تھے ، اور مارچ ۱۳ کو اچانک رحلت فرما گئے آپ کی وفات کے متعلق بھی حضور کو قبل از وقت خبر دی گئی چنا نچہ فرماتے ہیں ابھی میر محمد اسحاق صاحب کی وفات سے پہلے جب میں لاہور گیا ہوا تھا تو بدھ کے دن کینے ایک رؤیا دیکھا۔جو اسی دن کتنے لاہور کے بعض دوستوں کو سنا دیا۔دوسرے دن جمعرات کو ہم واپس آگئے تھے اور اُسی شام کو بیمار ہو کر وہ دوسروں وفات پاگئے۔میں اس روز کھانا کھا کر لیٹا ہی تھا کہ نیم غنودگی کی سی کیفیت مجھ پر طاری ہو گئی۔اور سینے دیکھا کہ حضرت ام المومنین کہہ رہی ہیں تالے کیوں نہ کھول لئے۔اور میں اُن کو جواب دیتے ہوئے کہتا ہوں کس کی طاقت ہے کہ خدا تعالیٰ کی اجازت کے بغیر تالے کھول کے چنانچہ آتے ہی میر محمد اسحاق صاحب بیمار ہوئے اور وفات پاگئے۔حضرت ام المومنین کا یہ فرمانا کہ تالے کیوں نہ کھول لئے یہ بتاتا تھا کہ کوئی ایسا واقعہ ہوگا جس کا ان کے ساتھ تعلق ہوگا۔اور جس میں ہمیں ناکامی ہوگی ہو چنانچہ دعاؤں اور علاج سے کوئی فائدہ نہ ہوا اور میر صاحب انتقال کر گئے۔الفضل ۲۵ جون ۱۹۴۲ مٹ کالم ۳-۳۴۰