المبشرات

by Other Authors

Page 106 of 309

المبشرات — Page 106

11۔شدید حملہ تھا جس سے جانبر ہونا بظاہر نا ممکن تھا۔ڈاکٹر ریاض قدیر صاحب نے جو میو ہسپتال کے مشہور ڈاکٹر ہیں اور لاہور سے خاص پیغام پر معائنہ و علاج کے لئے آئے تھے اپنی طبی رپورٹ میں بتایا کہ زخم کا گھاؤ دو انچ سے بھی زیادہ ہے جو گردن کی اس بڑی رگ تک پہنچ گیا ہے جسے انگریزی میں gular vein مالی ، کہتے ہیں اوسط درجے کی دو شریانیں بھی کٹ گئی ہیں اور ان سے خون نکل رہا ہے اس طرح چاقو کی تیز دھار شاہ رگ سے صرف دو ایک بال کے فاصلہ پر رہ گئی ہے ورنہ اس کا کٹ جانا ضروری تھا۔چاقو کا شاہ رگ کے قریب پہنچ کر رک جانا بتاتا ہے کہ عین اس وقت جبکہ شیطان اپنے ناپاک مقاصد کی تکمیل کیا ہی چاہتا تھا کہ خدا کے فرشتے درمیان میں حائل ہو گئے۔سفر یورپ 1200 کے بارہ میں رویا پہلے سفر یورپ کے تئیس سال بعد د جس کا تذکرہ اوپر آچکا ہے، آپ کو ۱۹۵۵ء میں دوسرا سفر کرنا پڑا۔یہ سفر آپ نے از خود اختیار نہیں کیا بلکہ قدرت کی طرف سے ہی ایسے سامان پیدا ہوئے کہ آپ کو اچانک ہی بغیر کسی ذاتی خواہش یا ارادہ کے مجبورا اس طویل سفر پر روانہ ہونا پڑا۔اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ ۲۶ فروری 12 ء کو پونے سات بجے شام آپ کے دائیں جانب فالج کا حملہ ہوا جس کے اکثر وبیشتر انزات اگر چه مچھر نہ رنگ میں صبح تک زائل ہو گئے تاہم باقی ماندہ عوارض کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ آپ بغرض علاج اپنے اہل وعیال اور مختصر دفتری محلہ کو لے کر یورپ تشریف لے جائیں۔چنانچہ حضور اپنے اہلبیت اور بعض قدام سمیت