اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور

by Other Authors

Page 100 of 121

اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 100

+ میں وہ سنتا تو ہے مگر بولتا نہیں بلکہ وہ سنتا اور بولتا بھی ہے اس کی تمام صفات ازلی ابدی ہیں۔کوئی صفت بھی معطل نہیں اور نہ کبھی ہوگیا ہے ضرورت الہام اور اس کی حقانیت اس سلسلہ میں حضور نے ضرورت الہام اور اس کی حقانیت پر روشنی ڈالتے ہوئے منکرین الہام کی نسبت اس رائے کا اظہالہ فرمایا کہ : - جو لوگ الہام سے انکاری ہیں۔وہ بھی بت پرستوں کی طرح خُدا کی صفتوں سے مخلوق کا متصف ہونا اعتقاد رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔اور اس قادر مطلق کی طاقتوں کا بندوں میں پایا جانا مانتے ہیں کیونکہ ان کا یہ خیال ہے کہ ہم نے اپنی ہی عقل کے زور سے خدا کا پتہ لگایا ہے اور ہمیں انسانوں کو ابتداء میں یہ خیال آیا تھا کہ کوئی خدا مقرر کرنا چاہیئے اور ہماری ہی کوششوں سے وہ گوشہ گمنامی سے باہر نکلا۔شناخت کیا گیا معبود خلائق ہوا۔قابل پرستش ٹھہرا۔ورنہ پہلے اسے کون جانتا تھا؟ اس کے وجود گی کے خبر تھی ؟ ہم عقل مند لوگ پیدا ہوئے تب اس کے بھی نصیب جاگے۔کیا یہ اعتقاد بُت پرستوں کے اعتقاد سے کچھ کم ہے ؟ ہرگز نہیں۔اگر کچھ فرق ہے تو صرف الوصیت" حث دروحانی خزائن جلد ۲۰ ص ۳ +