اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور

by Other Authors

Page 99 of 121

اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 99

44 ورضوا عنہ اسلام میں گزرے ہیں اور ان صلحائے امت محمدیہ کی تعداد ہزاروں سے بھی متجاوز ہے۔اور دریائے عظیم کی طرح ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں اپنی ہستی کا ثبوت دینے اور دہریت کو پاش پاش کرنے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام اور ہما ر سے امام مہدی امت و مسیح دوراں کو کھڑا کیا۔آپ نے کھلے الفاظ میں علی وجہ البصیرت اسلام کے پیش کردہ خدا کی طرف دعوت دی۔چنانچہ فرمایا : - ا "ہر یک قوم نے اپنا اپنا مصنوعی خدا بنالیا اور مسلمانوں کا وہی خدا ہے جو قدیم سے لازوال اور غیر مبدل اور اپنی ازلی صفتوں میں ایسا ہی ہے جو پہلے تھا کہ ایک اسلام ہی ہے جس میں خدا بندہ سے قریب ہو کہ اس سے باتیں کرتا ہے۔وہ اس کے اندر بولتا ہے اور اس کے دل میں اپنا تخت بناتا اور اس کے اندر سے اُسے آسمان کی طرف کھینچتا ہے اور اس کو وہ سب نعمتیں عطا فرماتا ہے جو پہلوں کو سب دی گئی تے ہمارا خدا وہ خدا ہے جو اب بھی زندہ ہے جیسا کہ پہلے زندہ تھا اور اب بھی وہ بولتا ہے جیسا کہ پہلے بولتا تھا اور اب بھی وہ سُنتا ہے جیسا کہ پہلے سنتا تھا۔یہ خیال خام ہے کہ اس زمانہ ه بر این احمدیہ جلد ۲ ص۱۲۶ (روحانی خزائن جیلدا مثا) از ے : " اسلامی اصول کی فلاسفی صد روحانی خزائن جلد ۱ سا