القصیدۃ فی مدح خاتم النبیین ﷺ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 12 of 29

القصیدۃ فی مدح خاتم النبیین ﷺ — Page 12

۳۳ كَانُوا بِرَنَّاتِ الْمَثَانِي قَبْلَهَا قَدْ أَحْصِرُوْا فِيْ شُحِهَا كَالْعَانِيْ وہ اس سے پہلے دو تارے کی سُروں کی حرص میں قیدیوں کی طرح گرفتار تھے۔۳۴ قَدْ كَانَ مَرْتَعُهُمْ أَغَانِيْ دَائِمًا طَوْرًا بِغِيْدِ تَارَةً بِدِنَان ان کے عیش وعشرت کا میدان ہمیشہ ہی راگ درنگ تھا۔کبھی تو نازک اندام عورتوں سے شغل کرتے اور کبھی شراب کے مٹکوں سے۔۳۵ مَا كَانَ فِكْرٍ غَيْرَ فِكْرِ غَوَانِي أَوْشُرْبِ رَاحٍ أَوْ خَيَالِ جِـفَـانِ انہیں حسین عورتوں کے سوا اور کوئی فکر نہ تھی یا پھر وہ شراب نوشی میں مصروف رہتے یا شراب کے پیالوں کے تصور میں محو ہوتے۔12