القصیدۃ فی مدح خاتم النبیین ﷺ — Page 11
كَمْ مُسْتَهَامٍ لِلرَّشُوْفِ تَعَشُّقًا فَجَذَبْتَهُ جَذْبًا إِلَى الْفُرْقَانِ بہتیرے معطر دہن عورتوں کے عشق میں سرگرداں تھے۔سوتو نے انہیں فرقان کی طرف کھینچ لیا۔۳۱ أَحْيَيْتَ أَمْوَاتَ الْقُرُونِ بِجَلْوَةٍ مَاذَا يُمَا ثِلُكَ بِهَذَا الشَّانِ تو نے صدیوں کے مُردوں کو ایک ہی جلوہ سے زندہ کر دیا کون ہے جو اس شان میں تیرا مثیل ہو سکے؟ ۳۲ تَرَكُوا الْغَبُوْقَ وَبَدَّلُوْا مِنْ ذَوْقِهِ ذَوْقَ الدُّعَـاءِ بِلَيْلَةِ الْأَحْزَانِ انہوں نے شام کی شراب چھوڑ دی اور اس کی لذت کو غم کی راتوں میں دُعا کی لذت سے بدل دیا۔11