القصیدۃ فی مدح خاتم النبیین ﷺ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 13 of 29

القصیدۃ فی مدح خاتم النبیین ﷺ — Page 13

۳۶ كَانُوْا كَمَشْغُوْفِ الْفَسَادِ بِجَهْلِهِمْ رَاضِيْنَ بِالْأَوْسَاخِ وَالْأَدْرَانِ وہ اپنے اکھڑ پن کی وجہ سے شیفتہ تھے اور میل کچیل اور ناپا کی پر خوش تھے۔۳۷ عَيْبَانِ كَانَ شِعَارَهُمْ مِنْ جَهْلِهِمْ حُمْقُ الْحِمَارِ وَوَثْبَةُ السِّرْحَانِ ان کی جہالت کی وجہ سے دو عیب ان کے لازم حال تھے یعنی گدھے کی اڑ اور بھیڑیے کا حملہ۔۳۸ فَطَلَعْتَ يَاشَمْسَ الْهُدَى نُصْحَالَّهُمْ لِتُضِيْتَهُمْ مِنْ وَجْهِكَ النُّوْرَانِي سواے آفتاب ہدایت ! تو نے ان کی خیر خواہی کے لئے طلوع کیا تا اپنے نورانی چہرہ سے تو انہیں منور کر دے۔13