القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 88 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 88

۸۸ وَ مَا نَتَّقِى حَرًّا بِتِلْكَ الْهَوَاجِرِ وَ فِى اللَّهِ مَا نُؤْدَى وَ نُرْمَى وَ نُجُذَبُ اور ہم گرمی سے نہیں بچاؤ کرتے ان دو پہروں میں۔اور خدا کی راہ میں ہی ہے جو ہمیں تکلیف دی جاتی ہے اور تیر مارے جاتے ہیں اور ہمیں گھسیٹا جاتا ہے۔وَإِنِّى بِحَضْرَتِهِ أُمُوتُ بِفَضْلِهِ فَإِنْ لَّمْ يَنَلْنَا الْعِزُّ فَالذُّلُّ أَطْيَبُ اور میں تو خدا کے فضل سے اس کے حضور ہی مروں گا اگر ہمیں عزت نہ ملی تو ذلت ہی اچھی ہے۔وَلَا كُلَّ مَجْدٍ قَدْ طَرَحُتُ كَجِيْفَةٍ وَفِي كُلِّ أَوْقَاتِي إِلَى اللَّهِ أُجْلَبُ سنو! ہر عزت کو میں نے مردار کی طرح پھینک دیا ہے اور اپنے تمام وقتوں میں خدا کی طرف ہی کھنچا چلا جاتا ہوں۔وَإِلَيْهِ أَسْعَى مِنْ جَنَانِى وَمُهْجَتِي وَلِغَيْرِهِ مِنِّي الْقَلَا وَالتَّجَنُّبُ اور اسی کی طرف میں اپنے دل و جان سے دوڑ رہا ہوں اور اس کے غیر سے مجھے ناراضگی اور کنارہ کشی ہے۔وَ إِنِّي أَعِيْشُ بِهَذِهِ كَمُسَافِرِ وَفِي كُلِّ آنِ مِنْ هَوَى أَتَغَرَّبُ میں اس دنیا میں مسافر کی طرح زندگی بسر کر رہا ہوں اور ہر لحظہ ہوائے نفسانی سے دور رہتا ہوں۔وَ مَا لِى إِلَى غَيْرِ الْمُهَيْمِنِ رَغْبَةٌ وَعَنْ كُلِّ مَا هُوَ غَيْرُ رَبِّي أَرْغَبُ اور مجھے خدائے نگہبان کے غیر کی طرف کوئی رغبت نہیں اور ہر اس چیز سے جو میرے رب کا غیر ہے میں بے رغبت ہوں۔اَلَا أَيُّهَا الشَّيْخُ الَّذِي يَتَجَنَّبُ تَرى إِنْ تَتُبُ مِنِّي الْهَوَى وَالتَّجَبُّبُ سن اے شیخ! جو ( مجھ سے کنارہ کش ہے اگر تو تو بہ کرے تو میری طرف سے الفت اور محبت پائے گا۔وَ لَسْتُ بِرَاضِ أَنْ أُلَا عِنَ لَاعِنَا فَاخْتَارُ نَهْجَ الْعَفْوِ وَالْقَلْبُ مُغْضِبُ اور میں اس بات پر خوش نہیں کہ لعنت کرنے والے پر لعنت کروں۔میں عفو کا طریق ہی اختیار کرتا ہوں حالانکہ دل غضبناک ہے۔رَأَيْتُ بَسَاتِينَ الْهُدَى مِنْ تَذَلُّلٍ وَإِنِّي بِالَامِي عُدَيْقٌ مُّرْجَبُ میں نے فروتنی کے ذریعہ ہدایت کے باغ دیکھے ہیں اور باوجود تنی تکلیفوں کے میں کھجور کی ایسی پھلدار ہی ہوں جسے کثرت ثمر کی وجہ سہارا دیا گیا ہے۔تَسُبُّ وَ إِنْ أَعْذِرُكَ فِيْمَا تَسُبُّنِي وَلَكِنْ أَمَامَ اللَّهِ تَعْصِيَ وَ تُذْنِبُ تو مجھے گالیاں دیتا ہے اور اگر میں ان گالیوں میں تجھے معذور بھی سمجھوں پھر بھی اللہ کے سامنے تو نافرمانی کر رہا ہے اور گنہگار ہورہا ہے۔