القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 74 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 74

۷۴ سَيُكْشَفُ سِرُّ صُدُورِنَا وَصُدُ وُرِكُمْ بِيَوْمٍ يُسَوِدُ وَجْهَ مَنْ كَانَ مُفْسِدَا جلد ہی ہمارے سینوں اور تمہارے سینوں کا راز کھل جائے گا اس دن کہ جو سیاہ کر دے گا اس شخص کا چہرہ جو مُفسد تھا۔فَمَنْ كَانَ يَسْعَى الْيَوْمَ فِي الْأَرْضِ مُفْسِدَا فَيُحْرَقُ فِي يَوْمِ النُّشُورِ مُزَوَّدَا جو شخص آج زمین میں مفسد ہو کر دوڑتا پھرتا ہے پس وہ قیامت کے دن زادِ ( فساد ) رکھنے کی وجہ سے جلایا جائے گا۔أَلَيْسَ تُقَاتُ اللهِ فِيكُمْ كَذَرَّةٍ اَتَخْشَوْنَ لَوْمَةَ حَيْكُمْ وَمُفَتِدَا کیا اللہ کا ڈر تم میں ذرہ برابر بھی نہیں ؟ کیا تم اپنے قبیلے کی ملامت کرنے والے سے ڈرتے ہو؟ وَ قَدْ كَانَ رَبِّي قَدَّرَ الْأَمْرَ رَحْمَةً فَحُصْتُ باذن اللهِ ثَوْبًا مُّقَدَّدَا اور میرے رب نے یہ امر (اپنی) رحمت سے مقدر کر رکھا تھا۔پس میں نے اللہ کے اذن سے ٹکڑے ٹکڑے کئے ہوئے کپڑے کوسی دیا ہے۔رَأَيْتُ تَغَيُّظَكُمْ فَلَمْ آلُ حُجَّةً وَوَطِئْتُ ذَوْقًا أَمْعَزًا مُّتَوَقِدَا میں نے تمہارا غصہ دیکھ سو میں نے حجت پوری کرنے میں کوتاہی نہیں کی اور میں نے پھر یل اور بھڑکتی ہوئی زمین کوذوق وشوق سے پامال کیا۔وَلَسْتُ بِذِى عِلْمٍ وَلَكِنْ أَعَانَنِي عَلِيمٌ رَانِي مُسْتَهَامًا فَأَيَّدَا اور میں کوئی ظاہری علم والا نہیں تھا پر مجھے مدددی ہے خدائے علیم نے۔اس نے مجھے سرگردان متلاشی دیکھا تو میری تائید کی۔وَ وَاللَّهِ إِنِّي صَادِقٌ غَيْرُ مُفْتَرِ وَأَيَّدَنِي رَبِّي وَ مَا ضَاعَنِي سُدى اور اللہ کی قسم ! میں سچا ہوں۔مفتری نہیں ہوں۔اور میرے رب نے میری تائید کی اور مجھے یونہی ضائع نہیں کیا۔وَمَا قُلْتُ إِلَّا مَا أُمِرْتُ بِوَحْيِهِ وَمَا كَانَ هَجْسٌ بَلْ سَمِعْتُ مُنَدَّدَا اور میں نے وہی بات کہی جس کا مجھے خدا کی وحی سے کم دیا گیا اوروہ کوئی نا قابل فہم دیمی آواز نہ تھی بلکہ میں نے تو ایک پر شوکت آواز سنی ہے۔أَ أَكْتُمُ حَقًّا كَالْمُدَاجِى الْمُخَامِرِ مَخَافَةَ قَوْمٍ لَا يُرِيدُونَ مَرْصَدَا کیا میں منافق طبع حق پوش کی طرح حق کو چھپاؤں ان لوگوں سے ڈرتے ہوئے جو (سیدھا) راستہ اختیار کرنا نہیں چاہتے۔تَعَالَى مَقَامِي فَاخْتَفَى مِنْ عُيُونِهِمْ وَرَبّى يَرَى هَذَا الْجَنَانَ الْمُجَرَّدَا میرا مقام تو بلند ہے اس لئے ان کی آنکھوں سے مخفی ہو گیا ہے اور میرا پروردگار اس یکتا دل کو دیکھ رہا ہے۔