جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ — Page 73
۷۳ اللہ علیہ وسلم سے مخصوص آیات کا بکثرت نزول ہوا۔مثلاً صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلَّمُوا تَسْلِيمَا، اَلَمْ نَشْرَحْ۔لَكَ صَدْرَكَ ، وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضى ا " حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں : " خداوند کریم نے اس غرض سے کہتا ہمیشہ اس رسول مقبول کی برکتیں ظاہر ہوں اور تا ہمیشہ اس کے نور اور اس کی مقبولیت کی کامل شعاعیں مخالفین کو ملزم اور لاجواب کرتی رہیں اس طرح پر اپنی کمال حکمت اور رحمت سے انتظام کر رکھا ہے کہ بعض افراد امت محمدیہ کو جو بوجہ کمال عاجزی اور تذلل سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت اختیار کرتے ہیں اور خاکساری کے آستانہ پر پڑ کر بالکل اپنے نفس سے گئے گزرے ہوتے ہیں خدا ان کو فانی اور مصفے شیشہ کی طرح پا کر اپنے رسول مقبول کی برکتیں ان کے وجود بے نمود کے ذریعہ سے ظاہر کرتا ہے اور جو کچھ منجانب اللہ ان کی تعریف کی جاتی ہے یا کچھ آثار اور برکات اور آیات ۳۷ ہے ، ہے۔سوانح عمری مولوی عبد اللہ غزنوی مرحوم ص ۲۵ م ۳ مرتبہ مولانا عبدالجبار غزنوی مطبع قرآن و سنت امرته طبع اول