احمدیت کی امتیازی شان — Page 71
61 آجاتے ہیں اور دل کی گہرائیوں سے خدائے ذوالعجائب کے مظہر اتم حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بے اختیار درو دجاری ہو جاتا ہے۔اس مبسوط اور پر معارف مضمون کا خلاصہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے مبارک الفاظ میں یہ ہے کہ :۔وجود مبارک حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم میں کئی نور جمع تھے۔سو اُن نوروں پر ایک اور نور آسمانی جو وحی الہی ہے وارد ہو گیا اور اس نور کے وارد ہونے سے وجود با جود خاتم الانبیاء کا مجمع الانوار بن گیا۔" براہین احمدیہ جلد ۳ منشا حاشیه) اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى إِلى مُحَمَّدٍ قَ بارك وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ معراج محمدی ایمان فروز تصور احمدیت میں المختصر !! جس طرح بلا شبہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ہی بیان محمد ہیں اسی طرح احمدیت کی بُرہان بھی احمدیت ہی ہے۔اب آخر میں اس کی ایک اور لطیف مثال دے کہ اس مضمون کو