احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 27 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 27

تعلیمی پاکٹ بک 27 حصہ اول کہ اس عہد کی پابندی کریں۔اوپر کے دونوں معنوں کے لحاظ سے یہ امر واضح ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ان پر ایمان لانے اور ان کی نصرت کرنے کا ضرور عہد لیا گیا۔پس اگر حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہوتے تو اس عہد کے مطابق جوان سے اللہ نے لیا تھا ان کا فرض تھا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات میں شامل ہو کر آپ کی مدد کرتے اور خدا کیلئے جس نے عہد لیا تھا یہ واجب تھا کہ وہ انہیں ضرور نصرت کے لئے بھجوا دیتا چونکہ وہ کسی غزوہ میں آنحضرت ﷺ کے ساتھ شامل نہیں ہوئے اس لئے یہ امران کے وفات یافتہ ہونے پر روشن دلیل ہے ورنہ معاذ اللہ انہیں بدعہد ماننا پڑے گا۔جو محال ہے۔اگر یہ کہا جائے کہ انہیں خدا تعالیٰ نے روک رکھا تھا تو پھر خدا پر الزام آتا ہے کہ نصرت کا عہد لینے کے بعد جب کہ ضرورت حقہ موجود تھی اس نے مسیح کو کیوں روک رکھا۔دوسرے انبیاء تو غزوات نبوی ﷺ میں اس لئے شامل نہیں ہوئے کہ وہ وفات یافتہ تھے پس عیسی علیہ السلام کے شامل نہ ہو سکنے کی بھی یہی وجہ ہے کہ وہ بھی وفات پاچکے تھے۔ان آیات کی تفسیر جن سے حیات مسیح پر استدلال کیا جاتا ہے 1۔وَقَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللهِ وَ مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ وَإِنَّ الَّذِيْنَ اخْتَلَفُوْافِيهِ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ مَالَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتَّبَاعَ الظَّنِ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينَا۔بَلْ رفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ وَكَانَ اللهُ عَزِيزًا حَكِيمًا۔وَإِنْ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا