احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 279 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 279

279 حصہ دوم ی علیمی پاکٹ بک طاری ہوئی اور وقوع سے پہلے ہی اس کا اثر اس کو محسوس ہوا۔اور بغیر اسکے کہ کوئی امرتسر سے اس کو نکالے آپ ہی ہراساں اور ترساں اور پریشاں اور بے تاب ہو کر شہر بہ شہر بھاگتا پھرا۔اور خدا نے اس کے دل کا آرام چھین لیا اور پیشگوئی سے سخت متاثر ہوکر سراسیموں اور خوفزدوں کی طرح جا بجا بھٹکتا پھرا۔اور الہام الہی کا رعب اور اثر اس کے دل پر ایسا مستولی ہوا کہ اس کی راتیں ہولناک اور دن بے قراری سے بھر گئے۔اس کے دل کے تصوروں نے عظمت اسلامی کو رڈ نہ کیا بلکہ قبول کیا اس لئے وہ خدا جو رحیم و کریم اور سزا دینے میں دھیما ہے اور انسان کے دل کے خیالات کو جانچتا اور اسکے تصورات کے موافق اس سے عمل کرتا ہے۔اس نے اس کو اس صورت پر بنایا جس صورت میں فی الفور کامل ہادیہ کی سزا یعنی موت بلا توقف اس پر نازل ہوتی۔اور ضرور تھا کہ وہ کامل عذاب اس وقت تک تھما ر ہے۔جب تک کہ وہ بے باکی اور شوخی سے اپنے ہاتھ سے اپنے لئے ہلاکت کے اسباب پیدا کرے اور الہام الہی نے بھی اسی طرف اشارہ کیا تھا کیونکہ الہامی عبارت میں شرطی طور پر عذاب موت کے آنے کا وعدہ تھا نہ مطلق بلا شرط۔(انوار الاسلام روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 4-5) یہ غیر ممکن ہے کہ خدا اپنی قرار دادہ شرطوں کو بھول جائے۔کیونکہ شرائط کا لحاظ رکھنا صادق کے لئے ضروری ہے۔اور خدا اصدق الصادقین ہے۔ہاں جس وقت مسٹر عبد اللہ آتھم اس شرط کے نیچے سے اپنے تئیں باہر کرے اور اپنے لئے اپنی شوخی اور بے باکی سے ہلاکت کے سامان پیدا کرے تو وہ دن نزدیک آجائیں گے اور سزائے ہاویہ کامل طور پر نمودار