احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 278
احمدی تعلیمی پاکٹ بک 278 حصہ دوم بھی۔ہے اگر تم ایمان پر قائم رہو۔یہ اس عاجز کی جماعت کو خطاب ہے۔اور پھر فرمایا کہ ہم دشمنوں کو پارہ پارہ کر دیں گے یعنی اُن کو ذلت پہنچے گی اور انکا مکر ہلاک ہو جائے گا۔اس میں یہ تفہیم ہوئی۔کہ تم ہی فتح یاب ہو نہ دشمن۔اور خدا تعالی بس نہیں کرے گا اور نہ باز آئے گا۔جب تک دشمنوں کے تمام مکروں کی پردہ دری نہ کرے اور ان کے مکر کو ہلاک نہ کر دے یعنی جو مکر بنایا گیا اور مجسم کیا گیا اس کو توڑ ڈالے گا۔اور اس کو مردہ کر کے پھینک دے گا۔اور اسکی لاش لوگوں کو دکھا دے گا۔اور پھر فرمایا کہ ہم اصل بھید کو اس کی پنڈلیوں میں سے ننگا کر کے دکھا دیں گے یعنی حقیقت کو کھول دیں گے اور فتح کے دلائل بینہ ظاہر کریں گے اور اُس دن مومن خوش ہو نگے۔پہلے مومن بھی اور پچھلے مومن (انوار الاسلام روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 2-3 ) پس اس الہام سے ظاہر ہے کہ عبداللہ آتھم نے پیشگوئی کے الہامی الفاظ بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے“ سے حق کی طرف رجوع کرلینے کی وجہ سے یہ فائدہ اٹھایا کہ وہ پندرہ ماہ کے اندر نہ مرا۔اور اس عرصہ میں انتہائی ہم و غم میں مبتلا رہا۔جس کے واقعات بھی گواہ ہیں کہ اسلامی پیشگوئی کا اس کے دل پر ہولناک اثر پڑا۔اور گھبراہٹ اور دیوانہ پن کی حالت اس پر طاری رہی۔حضور فرماتے ہیں:۔الہامی پیشگوئی کے رعب نے اس کے دل کو ایک کچلا ہوا دل بنادیا۔یہاں تک کہ وہ سخت بے تاب ہوا اور شہر بہ شہر اور ہر ایک جگہ ہراساں اور ترساں پھرتا رہا اور اس مصنوعی خدا پر اس کا تو کل نہ رہا۔جس کو خیالات کی کجی اور ضلالت کی تاریکی نے الوہیت کی جگہ دے رکھی ہے۔وہ کتوں سے ڈرا اور سانپوں کا اس کو اندیشہ ہوا اور اندر کے مکانوں سے بھی اسکو خوف آیا اس پر خوف اور وہم اور دلی سوزش کا غلبہ ہوا۔اور پیشگوئی کی پوری ہیبت اس پر