احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 280 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 280

ندی تعلیمی پاکٹ بک 280 حصہ دوم ہوگی۔اور پیشگوئی عجیب طور پر اپنا اثر دکھائے گی۔(انوار الاسلام روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 5) نوٹ :۔یہ عبارت عبد اللہ آتھم کے لئے رجوع کر لینے کے بعد بے با کی دکھانے کی صورت میں پیشگوئی کی معین اور آخری صورت ہے جو یہ ہے کہ بے باکی اور شوخی کے ظہور پر یعنی رجوع الی الحق کے ماننے سے انکار کرنے پر یا رجوع الی الحق کی صورت کو کسی تدبیر سے مشتبہ بنانے کی صورت میں اسکی ہلاکت کے دن نزدیک آجائیں گے۔اور پھر موت کے ذریعہ سزائے ہادیہ کا وہ جلد شکار ہو جائے گا۔اور پیشگوئی کا اثر غیر معمولی رنگ میں ظاہر ہوگا۔گویا اب یہ پیشگوئی ڈپٹی عبداللہ آتھم کی بے باکی اور شوخی سے معلق ہوگئی۔مخالفین کا شور وشر جب مسٹر عبد اللہ آتم رجوع الی الحق کی شرط سے فائدہ اُٹھا کر پندرہ ماہ کے اندر مرنے سے بچ گیا۔تو عیسائیوں نے اپنی جھوٹی فتح کا نقارہ بجایا۔جلوس نکالے اور خوب شور وشر اور ہنگامہ آرائی کی اور مسیح موعود کی شان میں گستاخانہ رویہ اختیار کیا بعض سادہ لوح مسلمان یا حضور سے تعصب رکھنے والے مسلمان بھی اُن کے ہمنوا ہو گئے تو ان کی حالت کو دیکھ کر خدا تعالیٰ سے الہام پا کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عبد اللہ آتھم کو مباہلہ کا چیلنج دیا۔اور اس دعوت مباہلہ کے ساتھ ایک ہزار روپیہ کا انعام بھی رکھا۔دعوت مباہلہ والے اشتہار میں آپ نے لکھا:۔اگر عیسائی صاحبان اب بھی جھگڑیں اور اپنی مکارانہ کارروائیوں کو کچھ چیز سمجھیں یا کوئی اور شخص اس میں شک کرے۔تو اس بات کے تصفیہ کے لئے کہ فتح کس کو ہوئی آیا اہل اسلام کو جیسا کہ در حقیقت ہے۔یا عیسائیوں کو جیسا کہ وہ ظلم کی راہ سے خیال کرتے ہیں۔تو میں ان کی پردہ دری کے لئے