احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 423
423 حصہ دوم سب کو بلا امتیاز مغل کے نام سے پکارا جانے لگا۔(میڈیول انڈیا مطبوعہ ٹی فشر۔پندرھواں ایڈیشن صفحہ 197) تو ہین اہل بیت کے الزام کارڈ اعتراض :۔مرزا صاحب نے ایک شعر لکھا ہے جس میں امام حسین بھی توہین کی ہے:۔کربلائیست سیر ہر آ الجواب صدحسین است در گریبانم یہ شعر ہر گز تو ہین پر مشتمل نہیں بلکہ اپنی اور امام حسین کی مظلومیت کے ذکر پر مشتمل ہے۔اہل بیت سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو زبر دست عقیدت تھی چنانچہ آپ فرماتے ہیں:۔جان و دلم فدائے جمال محمد است خاکم شار کوچہء آل محمد است کہ میری جان و دل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جمال پر فدا ہے اور میری خاک آل محمد کے کوچہ پر شار ہے۔اہلِ بیت کا ایسا عقیدت مند کبھی ان کی توہین کا مرتکب نہیں ہوسکتا۔لہذا اعتراض میں پیش کردہ شعر کا مفہوم یہ ہے کہ اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک لطیف پیرایہ میں اپنی مشکلات کا ذکر فرمایا ہے جو مخالفین اسلام کی طرف سے چاروں طرف سے اسلام پر حملہ کر کے آپ کو در پیش تھیں۔شعر کا سادہ مفہوم یہ ہے کہ میں ہر آن کربلا سے گزرتا ہوں اور حضرت امام حسین کی طرح سینکڑوں