احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 72 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 72

تعلیمی پاکٹ بک 72 حصہ اوّل ذلِكَ كَانَ اللهُ الرَّقِيبَ عَلَيْه (قصص الانبياء صفحه 468 زیر عنوان موقف المسيح في اليوم الآخر) ترجمہ : اور مسیح علیہ السلام اپنی وفات تک اپنی قوم کی نگرانی فرماتے رہے اور نصائح کے ذریعہ اپنی وفات تک انہیں سیدھا کرتے رہے اس کے بعد اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر نگران تھا۔(8) ڈاکٹر احمد زکی ابو شادی ارجنٹائن کے مشہور عربی رسالہ المواهب میں اپنے تحقیقی مضمون ”هل القرآن معجزة ؟“ میں لکھتے ہیں: وَالْإِسْلَامُ يَعْرِفُ أَنَّ اللَّهَ فِي كُلِّ مَكَانٍ وَأَنَّهُ نُورُ السَّمَاءِ وَالْاَرْضِ فَعِبَارَةُ رَفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ لَيْسَتْ لِمَعْنَا هَا الْمَادِيِّ أَيْ رَفْعُهُ إِلَى السَّمَاءِ حَسْبَ تَفْكِيْرِ الْمَسِيحِيِّينَ۔۔۔۔۔فَالرَّفْعُ هُنَا بِمَعْنِي الْأَخْذِ وَالتَّكْرِيمِ خُفْيَةً بِعَكْسِ حِقَارَةِ الْمَوْتِ صُلْبَاً كَمَا يُقْتَلُ الْمُجْرِمُونَ وَالتَّفَاسِيرُ الْأُخْرَى الَّتِي اَخَذَ بِهَا بَعْضُ شُرَّاحِ الْمُسْلِمِينَ هِيَ أَقْرُبُ إِلَى التَّفَاسِيرِ الشَّعْرِيَّةِ مِنْهَا إِلَى الْمَنْطِقِ السَّلِيمِ لَأَنَّ ثِقَا هَةَ أَصْحَابِهَا العِلْمِيَّةَ مَحْدُودَةٌ۔(المواهب 1955ء ) ترجمہ اسلام کا معروف عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر جگہ ہے اور وہ آسمان و زمین کا نور ہے پس رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ اپنے مادی معنوں میں نہیں ہے کہ اللہ نے مسیح کو آسمان پر عیسائیوں کے عقیدہ کے مطابق اٹھالیا۔۔بلکہ رفع کے معنی یہاں بچانا اور اعزاز دینا ہے برعکس حقیر صلیبی موت کے جو مجرموں کو دی جاتی ہے۔اور دوسری تفاسیر جنہیں بعض مسلمان مفسرین نے بھی اختیار کیا ہے وہ منطق سلیم کی بجائے شاعرانہ تفاسیر ہیں۔اور ان مفسرین کی ثقاہت علمی نہایت محدود ہے۔