احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 71 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 71

تعلیمی پاکٹ بک 71 فِي إِدْرِيسَ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَفَعْنَاهُ مَكَانًا عَلِيّاً۔(تفسير المراغی جلد اول زیر تفسیر سورة آل عمران : 56) حصہ اول ترجمہ اس آیت میں اس امر کی بشارت ہے کہ مسیح (اپنے دشمنوں کی ) تدابیر سے نجات پائے گا اور اپنی عمر کی مدت حاصل کر لے گا اور یہ کہ اس کے دشمن اپنے خبث اور تدابیر کے بل پر اس سے جو حاصل کرنا چاہتے تھے اس میں وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔اور توفی سے روزمرہ کی موت مراد ہے اور رفع موت کے بعد روح کیلئے ہے اور معنی یہ ہیں کہ میں تجھے موت دوں گا اور موت کے بعد تجھے اپنے حضور بلند مرتبہ پر فائز کروں گا جیسا کہ اور میں علیہ السلام کے بارے میں بھی فرمایا ہے وَرَفَعْنَاهُ مَكَانًا عَلِيًّا کہ ہم نے اُس کو بلند مقام دیا۔(6) الاستاذ عبدالکریم الشریف تحریر فرماتے ہیں۔وَالْمَسِيحُ عَلَيْهِ السَّلَامُ طَبْعًا كَمَا يَذْكُرُ الْقُرْآنُ قَدْ تَوَفَّاهُ اللَّهُ وَرَفَعَهُ إِلَيْهِ وَطَهَّرَهُ مِثْلَ مَا يَتَوَفَّانَا وَيَرْفَعُنَا إِلَيْهِ- (النفحة من التاويل) ترجمہ اور مسیح علیہ السلام بھی طبعا جیسا کہ قرآن کریم نے ذکر کیا ہے اللہ تعالیٰ نے ان کو وفات دی اور پھر ان کا اپنی طرف رفع فرمایا اور ان کو پاک کیا جیسا کہ وہ ہمیں وفات دیتا ہے اور ہمیں اپنی طرف اٹھاتا ہے۔(7) الاستاذ عبدالوب النجار حضرت عیسی علیہ السلام کی سوانح میں آیت قرآنی وَ كُنتُ عَلَيْهِمُ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيْهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي کا ذکر کر کے لکھتے ہیں: وَإِنَّهُ كَانَ يُرَاقِبُهُمْ وَيُسَدِّدُهُمْ بِالنَّصَائِحِ إِلَى وَفَاتِهِ وبَعْدَ