احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 478 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 478

478 حصہ دوم حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں لوگوں نے مشاہدہ کیا۔اس کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نظم میں لکھا تھا:۔وحی حق کے ظاہری لفظوں میں ہے وہ زلزلہ لیک ممکن ہے کہ ہو کچھ اور ہی قسموں کی مار ( تذکره صفحه 455 مطبوعہ 2004ء) اور تذکرہ صفحہ 454 مطبوعہ 2004ء پر نظم مذکور میں لکھا ہے:۔مضمحل ہو جائیں گے اس خوف سے سب جن وانس زار بھی ہوگا تو ہوگا اس گھڑی با حال زار ( براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 152 ) اس زلزلہ کے متعلق آپ نے یہ نوٹ بھی دیا:۔”خدا تعالیٰ کی وحی میں زلزلہ کا بار بار لفظ ہے اور فرمایا کہ ایسا زلزلہ ہوگا جو نمونہ قیامت ہوگا لیکن میں ابھی تک اس زلزلہ کے لفظ کو قطعی یقین کے ساتھ ظاہر پر جما نہیں سکتا۔ممکن ہے کہ یہ معمولی زلزلہ نہ ہو۔بلکہ کوئی شدید آفت ہو جو قیامت کا نمونہ دکھا دے جس کی نظیر کبھی اس زمانہ نے نہ دیکھی ہو۔اور جانوں اور عمارتوں پر سخت تباہی آوے۔ہاں اگر ایسا فوق العادت نشان ظاہر نہ ہو۔اور لوگ گھلے طور پر اپنی اصلاح بھی نہ کریں تو اس صورت میں میں کاذب ٹھہروں گا“۔(براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 151 حاشیہ) نظم میں زلزلہ کی یہ پیشگوئی ان اشعار میں 15 اپریل 1905 ء کو کی گئی۔اور ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 258-259 میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے متعلق لکھا کہ:۔اگر خدا تعالیٰ نے اس آفت شدیدہ کے ظہور میں بہت ہی تاخیر