احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 479 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 479

احمدیہ علیمی پاکٹ بک 479 حصہ دوم ڈال دی تو زیادہ سے زیادہ سولہ سال ہیں۔۔۔بہر حال وہ سولہ سال سے تجاوز نہیں کرے گی۔18 /اکتوبر 1905ء کو حضور نے رویا دیکھا:۔ایک شخص نے مجھے کنویں کی ایک کوری ٹنڈ میں ٹھنڈا پانی دیا۔پھر الہام ہوا ” آب زندگی اس کے بعد الہام ہوا قَلَّ مِيْعَادُ رَبِّكَ “ پھر الہام ہوا۔خدا کی طرف سے سب پر اُداسی چھا گئی۔الحكم 24 اکتوبر 1905 ، صفحہ 1 کالم نمبر 1) پھر ریویو دسمبر 1905 ء صفحہ 480 پر یہی رؤیا یوں درج ہوئی:۔چند روز کا رویا ہے کہ ایک کوری ٹنڈ میں کچھ پانی مجھے دیا گیا۔پانی صرف دو تین گھونٹ باقی اس میں رہ گیا ہے لیکن بہت مصفی اور مقطر پانی ہے۔اس کے ساتھ الہام تھا آپ زندگی“۔1905ء کی اس رویا اور الہامات میں بتایا گیا ہے کہ آپ کی وفات قریب ہے۔صرف دو تین سال عمر کے باقی ہیں۔اس کے بعد 26 رمئی 1908ء کو آپ وفات پاگئے۔یہ الہامات بتاتے ہیں کہ یہ زلزلہ عظیمہ جس کا سولہ سال میں ہونا آپ نے ظاہر فرمایا تھا۔آپ کی زندگی میں آنے والا نہ تھا۔اگر زندگی میں آنے والا ہوتا۔تو میعاد تین سال تک ہی بتائی جاتی۔جیسا کہ رویا میں دو تین گھونٹ پانی دکھایا گیا۔اور اُسے آپ زندگی کہا گیا اور بتایا گیا کہ آپ کی وفات کا وقت قریب آ رہا ہے۔پس یہ زلزلہ جس میں تاخیر ڈالی گئی۔آپ کی وفات والے الہامات سے ظاہر ہے کہ آپ کی زندگی میں اس کا دکھایا جانا مقدر نہ تھا۔اسی لئے آپ کو یہ تفہیم ہوئی کہ یہ 1905ء سے لے کر سولہ سال کے عرصہ سے تجاوز نہیں کرے گا۔چنانچہ