احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 460 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 460

یتعلیمی پاکٹ بک 460 حصہ دوم لِكَ أَخِي عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ انْتَظَرْتُهُ حَتَّى قَضَى طَوَافَهُ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ - (الفتاوى الحديثية للامام ابن حجر الهيثمی صفحه 154مصری) ترجمہ: راوی کہتا ہے کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کعبہ کا طواف کر رہا تھا۔میں نے دیکھا کہ حضور نے کسی سے مصافحہ کیا ہے جو مجھے نظر نہیں آیا میں نے کہا یا رسول اللہ ہم نے آپ کو کسی سے مصافحہ کرتے دیکھا ہے اور اس شخص کو نہیں دیکھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ میرا بھائی عیسی بن مریم تھا۔میں نے اس کے طواف کرنے کا انتظار کیا اور پھر میں نے اسے سلام کیا ہے۔پس عیسی علیہ السلام کے حج کی پیشگوئی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں پوری ہو چکی ہے فج الروحا۔وفات یافتہ لوگوں کا میقات احرام ہے۔