احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 459 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 459

459 حصہ دوم تعلق امت محمدیہ کے مسیح موعود سے نہیں۔یہ پیشگوئی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہی پوری ہوگئی۔چنانچہ حدیث نبوی میں ہے کہ :۔إِنَّهُ مَرَّ بِالصَّخْرَةِ مِنَ الرَّوْحَاءِ سَبْعُونَ نَبِيَّاحُفَاتًا عَلَيْهِمُ الْعَبَاءُ يَطُوفُونَ الْبَيْتَ الْعَتِيْقَ (شَرْحُ التَّعَرُّق صفحه 7 ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا روحاء کی چٹان کے پاس سے ستر نبیوں نے ننگے پاؤں چادریں اوڑھے خانہ کعبہ کا طواف کیا ہے۔صحیح مسلم کی روایت میں ہی یہ بھی ذکر ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم هَرُشی گھائی کے پاس آئے تو فرمایا:۔كَأَنِّى أَنْظُرُ إِلى يُونُسَ عَلَى نَاقَةٍ حَمْرَاءَ عَلَيْه جُبَّةٌ۔مَارَّابِهَذَا الْوَادِي مُلَبِيًّا“۔(مسلم کتاب الایمان باب الاسراء برسول الله۔۔۔۔۔و مشكوة مجتبائی صفحه 561) و ترجمہ :۔اس کا یہ ہے کہ حضور نے فرمایا۔گویا میں دیکھ رہا ہوں کہ یونس نبی ایک سُرخ اونٹنی پر سوار صوف کا جبہ پہنے اس وادی سے تلبیہ کرتے ہوئے گزار رہے ہیں۔اس حدیث سے ظاہر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں حضرت یونس علیہ السلام کو حج کرتے دیکھا ہے۔پس انبیاء سابقین کی ارواح بعد از وفات اپنے نورانی جسم کے ساتھ جو انہیں بعد از وفات ملتا ہے۔خانہء کعبہ کا حج کرتے رہتے ہیں۔جیسا کہ پہلی حدیث میں ستر نبیوں کے حج کرنے کا ذکر آیا ہے اسی طرح حضرت عیسی بھی حج یا عمرہ کر چکے ہیں۔حضرت انس فرماتے ہیں محنت اَطُرُقْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَوْلَ الْكَعْبَةِ إِذْ رَأَيْتُهُ صَافَحَ شَيْئًا وَلَمْ أَرَاهَ قُلْنَا يَارَسُوْلَ الله رَتَيْنَاكَ صَافَحْتَ شَيْئًا وَلَا نَرَاهُ - قَالَ