احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 421
احمدی تعلیمی پاکٹ بک 421 حصہ دوم فرزند کی نسبت رکھتے ہیں اور وہ ان کے لئے مادر مہربان کی۔چنا نچہ اس کشف کو آپ نے تحفہ گولڑویہ میں بالا ختصار درج کر کے اس سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ:۔غرض میرے وجود میں ایک حصہ اسرائیلی اور ایک حصہ فاطمی“۔تحفہ گولڑ و بی روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 118) یہی اس کشف کی صحیح تعبیر ہے جو خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمائی ہے۔میلہم کے اپنی بیان کردہ تعبیر کے علاوہ اس کشف کے کوئی اور معنے لینا یا تاویل کرنا ہرگز جائز نہیں۔حضرت امام مہدی علیہ السلام کا نام گوسرکاری کاغذات میں مغل لکھا ہوا ہے۔لیکن درحقیقت آپ فارسی الاصل ہیں اور پیشگوئی: هؤلاء لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ عِنْدَ الثَّرَيَّا لَنَالَهُ رِجَالٌ اَورَجُلٌ مِنْ (بخاری کتاب التفسير تفسير سورة الجمعة - باب قوله وآخرين منهم لمايلحقوا بهم) کے مصداق ہیں۔جو در حقیقت امام مہدی سے ہی متعلق ہے۔اور اسے فارسی الاصل قرار دیتی ہے۔کیونکہ یہ کہتے ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلمان فارسی پر ہاتھ رکھا تھا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اپنے الہامات نے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ آپ فارسی الاصل ہیں۔چنانچہ آپ پر الہام ہوا :۔إِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ رَدَّ عَلَيْهِمْ رَجُلٌ مِّنْ فَارِسَ شَكَرَ اللَّهُ سَعْيَهُ -