احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 371 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 371

371 حصہ دوم احمدیہ علیمی پاکٹ بک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے ہیں۔جنگل کے سور اور کتیوں سے کم تر کے الفاظ ضرور ایسے لوگوں کے مناسب حال ہیں جو سید الانبیاء فخر المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیں۔کیونکہ مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں نہیں دے سکتے۔قرآن کریم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منکر یہودیوں کو بندر اور سؤر۔شیطان کے پرستار اور شر البرية تک قرار دیا ہے یعنی تمام مخلوق میں سے بدتر یعنی کتوں اور سؤروں اور کیڑوں اور مکوڑوں سے بدتر اور پھر انہیں گمثَل الحمار بھی کہا ہے۔ان کے متعلق یہ بھی لکھا ہے:۔وَجَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ وَعَبَدَ الطَّاغُوْتَ أو الك شر مكانا۔نیز فرمایا:۔(المائدة: 61) اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتُبِ وَالْمُشْرِكِيْنَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خُلِدِينَ فِيهَا أُولَبِكَ هُمُ شَرُّ الْبَرِيَّةِ - (البيِّنة : 7) کہ بے شک جن لوگوں نے کفر کیا ہے اہل کتاب اور مشرکوں میں سے وہ رہتے چلے جائیں گے جہنم کی آگ میں۔وہی لوگ بدترین خلائق ہیں۔اور یہود کی شان میں کہا ہے مَثَلُ الَّذِينَ حَمِلُوا التَّوْرِيةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوْهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا - ( الجمعة : 6) کہ جن لوگوں پر تو رات کی اطاعت واجب کی گئی مگر باوجود اس کے انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔ان کی مثال گدھے کی ہے جس نے بہت ساری کتابیں اٹھائی ہوئی ہیں۔