احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 365 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 365

احمدیہ علیمی پاکٹ بک 365 حصہ دوم اور یہ امر امام مہدی کے لئے تسلیم کیا گیا ہے کہ وہ بعض انبیاء سے بھی افضل ہوگا۔چنانچہ ابن سیرین فرماتے ہیں:۔قَالَ يَكُونُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ خَلِيفَةٌ خَيْرٌ مِنْ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ قِيْلَ خَيْرٌ مِنْهُمَا قَالَ قَدْ كَادَ يَفْضُلُ عَلَى بَعْضِ الْآنَبِيَاءِ“ حجج الكرامة صفحه 386 ) ترجمہ : ” کہا کہ اس امت میں ایک خلیفہ ہوگا جو حضرت ابو بکر و عمر سے بہتر ہوگا۔کہا گیا کیا ان دونوں سے بہتر ہوگا۔تو انہوں نے فرمایا کہ قریب ہے کہ وہ بعض انبیاء سے بھی افضل ہو۔“ اور امام مہدی کے متعلق شرح فصوص الحکم میں لکھا ہے :۔الْمَهْدِيُّ الَّذِي يَجِيءُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ فَإِنَّهُ يَكُونُ فِي الْأَحْكَامِ الشَّرِيعَةِ تَابِعًا لِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي الْمَعَارِفِ وَالْعُلُومِ وَالْحَقِيقَةِ تَكُونُ جَمِيعُ الْأَنْبِيَاءِ وَالْاَوْلِيَاءِ تَابِعِينَ لَهُ كُلُّهُمْ وَلَا يُنَاقِضُ مَا ذَكَرْنَاهُ لِأَنَّ بَاطِنَهُ بَاطِنُ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِ السَّلام (شرح فصوص الحکم مصری صفحه (35) ترجمہ:۔آخری زمانہ میں جو الامام المهدی آئے گاوہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے احکام کا تابع ہوگا۔اور معارف و علوم اور حقیقت میں تمام انبیاء اور اولیاء اس کے تابع ہوں گے۔اور یہ بات ہمارے مذکورہ بیان کے نقیض نہیں۔کیونکہ امام مہدی کا باطن محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی باطن ہوگا۔بعض لوگ قاضی اکمل صاحب کا شعر پیش کرتے ہیں :۔محمد پھر اتر آئے ہیں ہم میں اور آگے سے ہیں بڑھ کر اپنی شان میں