احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 363 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 363

ندی تعلیمی پاکٹ بک 363 اور اسے حق تھا کہ یہ اعلان کرتا :۔روضہء آدم کہ تھاوہ نامکمل اب تلک میرے آنے سے ہوا کامل بجملہ برگ وبار حصہ دوم کیونکہ مسیح موعود کی آمد اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے مقدر تھی اور یہ نشاۃ اس غایت درجہ کو پہنچنے والی ہے کہ تمام ملتیں ہلاک ہو جائیں اور اسلام دنیا میں غالب آجائے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔يُهْلِكُ اللَّهُ فِي زَمَانِهِ الْمِلَلَ كُلَّهَا إِلَّا الْإِسْلَام“ کہ اللہ تعالیٰ اس کے زمانے میں سب ملتوں کو بجر اسلام کے ہلاک کر دے گا۔دلائل کے ساتھ تو ملل باطلہ کی ہلاکت ہو چکی حسب آیت :۔لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَن بَيْنَةٍ - (الانفال : 43) اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت اور نور کے انتشار کے ذریعہ جو مسیح موعود کی جماعت کے ہاتھوں اکناف عالم میں ہور ہے انشاء اللہ اسلام ظاہری طور پر بھی غالب آجائے گا اور روضہء آدم کی تکمیل ہو جائے گی۔اس جگہ ایک لطیف نکتے کا یا درکھنا ضروری ہے۔خطبہ الہامیہ کے اقتباس میں یہ لکھا ہے کہ پانچویں ہزار میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اجمالی صفات کے ساتھ ظہور ہوا۔اور اس کی تکمیل اور تجلی چھٹے ہزار میں علی وجہ الکمال مقدر تھی۔جس کے یہ معنی ہیں کہ یہ تکمیل اجمالی کمالات کے کامل انتشار اور تجلیات کے لحاظ سے ہے جیسے اللہ تعالیٰ کو ساری کائنات کا اجمالی علم حاصل ہے لیکن واقعات کے ظہور پر اس اجمال کی تفصیل ہو جاتی ہے۔پس اس تکمیل نور اور روحانیت کا مرجع خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں نہ کہ مرزا غلام احمد کا وجود۔