احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 362
362 حصہ دوم احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک جس کے کمالات ذاتی نہیں ہوں گے بلکہ انعکاسی ہوں گے۔اور ان کمالات کا مرجع دراصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہوں گے۔سورج کا انعکاس کرنے والے آلات کو سورج کے مخالف یا اس سے افضل قرار دینا نادانی ہے۔چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جامع جمیع کمالات انبیاء تھے۔اور مسیح موعود حضرت شاہ ولی اللہ صاحب کے بیان کے مطابق ان کے اسم جامع محمدی کی پوری شرح ہے۔اس لئے اسے یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ یہ کہے:۔آنچه داد است ہرنبی را جام داد آن جام را مرا بتمام انبیاء گرچه بوده اند بسے من بعرفاں نہ کم تر زکے 2 آدمم نیز احمد مختار در برم جامہ ہمہ ابرار اس کے باوجود وہ یہ فرماتے ہیں:۔لیک آئینه ام زرب غنی از پیئے صورت مدنی کہ میں رب غنی کی طرف سے ماہِ مدنی کے سامنے ایک آئینہ کی حیثیت رکھتا ہوں۔افسوس ہے کہ مولوی ابوالحسن صاحب ندوی نے اپنی کتاب قادیانیت میں اس شعر کو عمد اچھپایا ہے۔پس انعکاسی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ثانیہ ہونے کی وجہ سے مسیح موعود کا حق تھا کہ وہ کہتا زنده شد ہر نبی بآمدنم ہر رسولے نہاں پیراہنم