احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 241 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 241

مدی تعلیمی پاکٹ بک رشتہ داروں کا نشان طلب کرنا: 241 پھر حضرت اقدس تحریر فرماتے ہیں:۔حصہ دوم ان لوگوں نے خط لکھا جس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن مجید کو گالیاں دیں اور وجود باری عز اسمہ کا انکار کیا اور اس کے ساتھ ہی مجھ سے میری سچائی اور وجود باری تعالیٰ کے نشانات طلب کئے۔اور اس خط کو انہوں نے دنیا میں شائع کر دیا اور ہندوستان کے غیر مسلموں کی بہت مدد کی اور انتہائی سرکشی دکھائی۔ترجمه از عربی عبارت آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 568) نوٹ :۔( یہ خط عیسائی اخبار چشمہ نور اگست 1887ء میں شائع ہوا تھا)۔نشان طلب کرنے پر حضرت اقدس کی دُعا: نشان طلب کرنے پر حضرت مسیح موعود نے دُعا کی جو آپ نے اپنی کتاب ” آئینہ کمالات اسلام کے صفحہ 559 پر بدیں الفاظ درج فرمائی ہے:۔قُلْتُ يَارَبِّ انْصُرُ عَبْدَكَ وَاخْذُلُ أَعْدَائِكَ۔الحَ ترجمہ : میں نے کہا اے میرے خدا! اپنے بندے کی مدد کر اور اپنے دشمنوں کو ذلیل کر۔خدا تعالیٰ کا جواب: اس دُعا کے جواب میں خدا تعالیٰ نے الہاماً فرمایا کہ: میں نے اُن کی بد کرداری اور سرکشی دیکھی ہے۔پس میں عنقریب اُن کو مختلف قسم کے آفات سے ماروں گا۔اور آسمان کے نیچے انہیں ہلاک کرونگا۔اور عنقریب تو دیکھے گا کہ میں اُن سے کیا سلوک کرتا ہوں اور ہم ہر