احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 242 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 242

احمدی تعلیمی پاکٹ بک 242 حصہ دوم چیز پر قادر ہیں۔میں اُن کی عورتوں کو بیوائیں اُن کے بچوں کو یتیم اور گھروں کو ویران کر دونگا تا کہ وہ اپنے کئے کی سزا پائیں۔لیکن میں انہیں یک دم ہلاک نہیں کرونگا۔بلکہ آہستہ آہستہ تا کہ وہ رجوع کریں اور تو بہ کرنے والوں میں سے ہو جائیں اور میری لعنت اُن پر اور اُن کے گھر کی چاردیواری پر اُن کے بڑوں پر اور اُن کے چھوٹوں پر اُنکی عورتوں اور اُن کے مردوں پر اور ان کے مہمانوں پر جو ان کے گھروں میں اُتریں گے نازل ہونے والی ہے۔سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائیں اور اُن سے قطع تعلق کریں اور اُن کی مجلسوں 66 سے دُور ہوں وہ رحمت الہی کے تحت ہوں گے۔( ترجمه عربی عبارت آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 569-570) خاص پیشگوئی کے بارہ میں الہامات: یہ الہام جواو پر مذکور ہوا۔محمدی بیگم صاحبہ کے سلسلہ میں ایک ایسا الہام تھا جو رشتہ داروں کے متعلق عمومی رنگ رکھتا تھا۔حضرت اقدس تحریر فرماتے ہیں:۔انہی ایام میں مرزا احمد بیگ والد محمدی بیگم صاحبہ نے ارادہ کیا کہ اپنی ہمشیرہ کی زمین کو جس کا خاوند کئی سال سے مفقود الخبر تھا اپنے بیٹے کے نام ہبہ کرائے۔لیکن بغیر ہماری مرضی کے وہ ایسا نہیں کر سکتا تھا۔اس لئے کہ وہ ہمارے چا زاد بھائی کی بیوہ تھی۔اس لئے احمد بیگ نے ہماری جانب بعجز وانکساررجوع کیا۔اور قریب تھا کہ ہم اس ہبہ نامہ پر دستخط کر دیتے لیکن حسب عادت استخارہ کیا تو اس پر وحی الہی ہوئی۔جس کا ترجمہ یوں ہے۔اس شخص کی بڑی لڑکی کے رشتہ کے لئے تحریک کر اور اس سے کہہ کہ وہ تجھ سے پہلے دامادی کا تعلق قائم کرے اور اس کے بعد تمہارے نور سے روشنی حاصل کرے۔نیز اس سے کہو کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ زمین جو تو نے مانگی ہے دے