احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 210 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 210

210 حصہ اوّل تعلیمی پاکٹ بک نے مجد دمن اللہ ہونے کا دعویٰ تک نہیں کیا۔لہذا یہ امر اس بات کی روشن دلیل ہے کہ فی الوقع آپ ہی تجدید اسلام کیلئے خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجے گئے ہیں یہ عجیب بات ہے کہ آپ کے زمانہ میں کسی نے مجددیت کا جھوٹا دعوی بھی نہ کیا حالانکہ چاہیے تو یہ تھا کہ اگر آپ معاذ اللہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہ ہوتے تو خدا تعالیٰ آپ کے بالمقابل کسی اور شخص سے اپنی مجددیت کا اعلان کروا تا اور پھر وہ مقابلہ کر کے آپ کو شکست دے دیتا۔دلیل نہم :- :۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں یہود کو مخاطب کر کے فرماتا ہے:۔قُلْ يَايُّهَا الَّذِينَ هَادُوا إِنْ زَعَمْتُمْ أَنَّكُمْ أَوْلِيَاءُ لِلَّهِ مِنْ دُونِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ إِن كُنتُمْ صَدِقِينَ (الجمعة : 7)۔ترجمہ : اے رسول کہہ دے اے لوگو جو یہودی ہوئے اگر تمہارا یہ دعوی ہے کہ تم اللہ کے پیارے ہو سوائے ان لوگوں کے ( جو مسلمان ہیں) تو تم موت کی تمنا کروا گر تم صادق ہو۔اس آیت سے ظاہر ہے کہ موت کی تمنا کرنے والا اگر اس تمنا کے بعد جلد ہلاک ہونے سے بچ جائے تو یہ امر اس بات کی صداقت پر گواہ ہوگا اگر کوئی غلط فہمی سے اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کا پیارا سمجھتا ہو اور موت کی تمنا کر بیٹھے تو پھر اس کی موت نشان بن جاتی ہے جیسے ابو جہل نے جنگ بدر میں یہ تمنا کی کہ اے خدا جو ہم دونوں میں سے جھوٹا ہے اس کو اسی جگہ موت دیدے چنانچہ وہ جنگ بدر میں مارا گیا اور اس کی موت اسلام کی صداقت کا نشان بن گئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جھوٹا سمجھتے ہوئے اور مقابلے میں اپنے