احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 211 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 211

تعلیمی پاکٹ بک 211 حصہ اول آپ کو سچا سمجھتے ہوئے جن جن لوگوں نے آپ کیلئے بددعا کی اور آپ کے سچا ہونے کی صورت میں از خود اپنی موت چاہی وہ سب کے سب ہلاک ہوئے۔حضرت مسیح موعود نے لوگوں کو یہ یقین دلانے کیلئے کہ آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں بارگاہ الہی میں یہ دعا کی:۔اے قدیر و خالق ارض و سما اے رحیم و مهربان و رہنما اے کہ میداری تو بردلہا نظر اے کہ از تو نیست چیزے مستتر گر تو می بینی مرا پُر فسق و شر گر تو دید استی که هستم بد گہر پاره پاره کن من بد کار را شاد گن این زمرہ اغیار را بر دل شاں ابرِ رحمت ہا ببار ہر مراد شاں بفضل خود برآر آتش افشان بر در و دیوار من د منم باش و تبه کن کار من در مرا از بند گانت یافتی قبله من آستانت یافتی در دل من آں محبت دیده کر جہاں آں راز را پوشیده با من از روئے محبت کارکن اند کے افشاء آں اسرار کن (حقیقۃ المہدی۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 434) ترجمه : اے قادر اور آسمان وزمین کو پیدا کرنے والے! اے رحیم مہربان اور رہنما! اے وہ کہ جو دلوں پر نظر رکھتا ہے ! اے وہ ہستی کہ تجھ سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔اگر تو مجھے نا فرمانی اور شرارت سے بھرا ہوا دیکھتا ہے۔اگر تو نے مجھے دیکھ لیا ہے کہ میں بداصل ہوں تو مجھے بدکار کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈال اور میرے مخالفوں کے گروہ کو خوش کر دے۔ان کے دلوں پر اپنی رحمت کا بادل برسا اور اپنے فضل سے ان کی ہر مراد پوری کر دے اور میرے در و دیوار پر آگ برسا۔میرا دشمن ہو جا اور میرا کاروبار تباہ کر دے۔لیکن اگر تو نے مجھے