احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 209
تعلیمی پاکٹ بک 209 تیرھویں چند ستیہو میں سورج گرہن ہوسی اُس سالے اندر ماہ رمضانے لکھیا ہک روایت والے حصہ اوّل (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 202 تا 205) یہ گرہن 1311ھ مطابق 1894ء میں لگے۔نیز فرماتے ہیں:۔یہ پیشگوئی چار پہلو رکھتی ہے۔(1) یعنی چاند کا گرہن اس کی مقررہ راتوں میں سے پہلی رات میں ہونا۔(2) سورج کا گرہن اس کے مقررہ دنوں میں سے بیج کے دن میں ہونا۔(3) تیسرے یہ کہ رمضان کا مہینہ ہونا۔(4) چوتھے مدعی کا موجود ہونا جس کی تکذیب کی گئی ہو۔پس اگر اس پیشگوئی کی عظمت کا انکار ہے تو دنیا کی نظیر میں سے اس کی نظیر پیش کرو۔تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 136) دلیل ہشتم ابوداؤد کی حدیث میں روایت ہے :۔إِنَّ اللهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مِّنْ يُجَدِّدُ لَهَا دِينَهَا۔(ابو داؤد كتاب الملاحم باب ما يذكر في قدر قرن المائة) ترجمه : بے شک اللہ تعالیٰ اس اُمت کے لئے ہر صدی کے سر پر ایسے شخص کو مبعوث فرماتا رہے گا جو اس امت کے لئے اس کے دین کی تجدید کرتا رہے۔اس حدیث کی روشنی میں حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کا یہ دعوی ہے کہ آپ ہی چودہویں صدی کے مجدد ہیں۔آپ کے زمانہ میں کسی اور شخص