احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 168 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 168

168 حصہ اوّل تعلیمی پاکٹ بک ج أَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا ۖ أَفَهُمُ الْغُلِبُونَ - (الانبياء: 45) ترجمہ : کیا (کفار) نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے کم کرتے آ رہے ہیں ( یعنی آنحضرت ﷺ کے ماننے والے آہستہ آہستہ بڑھ رہے ہیں اور منکرین کم ہورہے ہیں ) کیا کفار پھر بھی غالب آئیں گے۔استدلال:- ان آیات میں بتایا گیا ہے کہ انبیاء علیہم السلام اور ان کی جماعت منکرین پر ضرور غالب آتے ہیں اور ہر طرح انہیں خدا کی طرف سے نصرت دی جاتی ہے اور یوں ہوتا ہے کہ مخالفین ہر طرف سے گھٹنے لگ جاتے ہیں۔اور خدا کے مرسل کی جماعت بتدریج بڑھتی چلی جاتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کی جماعت کی آپ کے منکرین کی طرف سے شدید مخالفت ہوئی ہے مگر دشمن کے ہر حربہ استعمال کرنے کے باوجود مسیح موعود اور ان کی جماعت کو اللہ تعالیٰ نے نصرت اور غلبہ عطا فرمایا ہے اور وہ دن دونی رات چوگنی ترقی کر رہے ہیں۔دلیل چهارم فَانْجَيْنَهُ وَأَصْحِبَ السَّفِينَةِ وَجَعَلْنَهَا ايَةً لِلْعَلَمِينَ۔(العنكبوت : 16) ترجمہ: پس ہم نے اسے ( نوح کو ) اور کشتی والوں کو ( سیلاب میں غرق ہونے سے ) نجات دی اور ہم نے اس (کشتی) کو تمام جہانوں کے لئے ایک نشان بنا دیا۔