احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 149
پاکٹ بک تشریح: 149 حصہ اول اگر چہ اس جگہ لَيْسَ بَعْدَهُ نَبِيٌّ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اپنے الفاظ نہیں بلکہ یہ امام زہری کے الفاظ ہیں اور اس طرح پیش کئے گئے ہیں کہ روایت مدلس ہو گئی ہے تاہم مراد امام زہری کی یہی ہوسکتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی شریعت لانے والا نبی نہیں اور شریعت لانے والے نبیوں میں سے آپ سب سے پیچھے آنے والے نبی ہیں ماسوا اس کے صحیح معنی العاقب کے ایسا شخص ہوتے ہیں جو بھلائیوں میں اپنے سے پہلوں کا جانشین ہو چنانچہ امام علی القاری نے اس حدیث کے بارہ میں تحریر فرمایا ہے : الظَّاهِرُ أَنَّ هَذَا تَفْسِيرٌ لِلصَّحَابِي أَوْمَنُ بَعْدَهُ وَفِي شَرُحٍ مُسْلِمٍ قَالَ ابْنُ الْأَعْرَابِي الْعَاقِبُ الَّذِي يُخْلِفُ فِي الْخَيْرِ مَنْ كَانَ قَبْلَه۔صلى الله (مرقاة شرح مشكوة جلد 5 صفحه 576 باب اسماء النبي علم الفصل الاول) ترجمه : بظاہر لَيْسَ بَعْدَه، نَبِی کے معنی یا صحابی کی تفسیر ہے یا کسی بعد کے راوی کی شرح مسلم میں ہے کہ ابن اعرابی نے کہا ہے۔الْعَاقِب و شخص ہوتا ہے جو بھلائی میں اپنے سے پہلوں کا جانشین ہو۔شمائل ترمذی مجتبائی میں بین السطور لکھا ہے:۔هذَا قَوُلُ الزُّهرُى کہ یہ الفاظ آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نہیں بلکہ یہ امام زہری کا قول ہے۔پس یہ حدیث مدلس ہے یعنی اس میں راوی نے خلط ملط کیا ہے۔نوٹ: بہر حال العاقِب کے ایسے ہی معنی لینے چاہئیں جن سے مسیح موعود کی نبوت تضاد اور تناقص نہ رکھ کیونکہ مسیح موعود کی نبوت احادیث نبویہ سے ثابت ہے۔