احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 147
تعلیمی پاکٹ بک فرماتے ہیں: 147 حصہ اوّل چنانچہ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی اس کی تشریح میں خُتِمَ بِهِ النَّبِيُّونَ أَى لَا يُوجَدُ مَنْ يَّأْمُرُهُ اللهُ سُبْحَانَهُ بِالتَّشْرِيعِ إِلَى النَّاسِ۔تفهيمات الهيه صفحه (72) ترجمه: خُتِمَ بِهِ النَّبِيُّونَ سے یہ مراد ہے کہ آئندہ کوئی ایسا شخص نہیں پایا جائے گا جسے خدائی شریعت دے کر لوگوں پر مامور کرے۔مسیح موعود کے متعلق وہ فرماتے ہیں کہ وہ صرف امتی ہی نہیں ہوگا اسم جامع محمدی کی مکمل شرح اور اس کا دوسرا نسخہ ہوگا، گو یا ظلی نبی ہوگا۔(الخير الكثير مترجم صفحه 237 مطبوعہ مطبع سعیدی کراچی) حدیث ہفتم اِنّى اخِرُ الأَنْبِيَاءِ وَإِنَّ مَسْجِدِى آخِرُ الْمَسَاجِدِ۔(صحیح مسلم کتاب الحج باب فضل الصلوة بمسجدى مكة و مدينة ) کہ میں آخری نبی ہوں اور میری مسجد ( نئے طریق عبادت کے لحاظ سے) آخری مسجد ہے۔تشریح: ا۔جس طرح مسجد نبوی کے تابع سینکڑوں مساجد بننے کے باوجود وہ آخری رہتی ہے اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع نبی کا آنا آپ کے آخری نبی ہونے میں روک نہیں چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود شریعت لانے والے نبی تھے اس لیے آپ شریعتِ جدیدہ کے ساتھ آخری نبی ہیں نہ کہ مطلق آخری نبی۔اور آپ کی مسجد نئے طریق عبادت کے لحاظ سے آخری ہے نہ کہ مطلق آخری مسجد۔