احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 146
لٹ بک تشریح: 146 حصہ اول اس حدیث میں سَيَكُونُ خُلَفَاءُ کے الفاظ میں بتایا گیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد عنقریب غیر نبی خلفاء ہونے والے تھے مگر مسیح موعود کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نبی بھی قرار دیا ہے اور اپنا خلیفہ بھی۔چنانچہ طبرانی کی حدیث میں ہے۔أَلَا إِنَّهُ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ وَلَا رَسُولٌ وَأَلَا إِنَّهُ خَلِيفَتِي فِي أُمَّتِي۔(طبراني في الاوسط والكبير) کہ سُن لو! مسیح موعود اور میرے درمیان کوئی نبی نہیں ہے اور سُن لو کہ وہ میری اُمت میں میرا خلیفہ ہے۔اسی طرح صحیح مسلم کی نواس بن سمعان والی روایت میں جو خروج دجال کے بارہ میں وارد ہے عیسی موعود کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے چار دفعہ نبی قرار دیا ہے۔يُحْصَرُ نَبِيُّ اللهُ عِيسَى وَأَصْحَابُهُ۔۔۔فَيَرْغَبُ نَبِيُّ اللَّهِ عِيسَى وَأَصْحَابُهُ۔۔۔ثُمَّ يَهْبِطُ نَبِيُّ اللَّهِ عِيسَى وَأَصْحَابُهُ فَيَرْغَبُ نَبِيُّ اللَّهِ عِيسَى وَأَصْحَابُهُ إِلَى اللَّهِ حدیث ششم (صحیح مسلم کتاب الفتن باب ذكر الدجال ) أُرْسِلْتُ إِلَى الْخَلْقِ كَافَّةً وَخُتِمَ بِيَ النَّبِيُّونَ۔(صحیح مسلم كتاب الصلاة باب المساجد و مواضع الصلاة) ترجمہ: میں تمام مخلوق کی طرف بھیجا گیا ہوں اور میرے ذریعہ شریعتِ جدیدہ لانے والے نبی ختم کر دیئے گئے ہیں۔