احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 130 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 130

تعلیمی پاکٹ بک 130 حصہ اول انقطاع نبوت والی احادیث کا مفہوم از روئے اقوال بزرگان تمام آیات قرآنیہ جو مذکورہ ہوئیں اور احادیث نبویہ جو امت میں امتی نبی کے امکان پر روشن دلیل ہیں۔ان کے علاوہ جن حدیثوں میں نبوت کے منقطع ہونے یا لا نبی بعدی کے الفاظ وارد ہیں۔وہ صرف یہ محدود مفہوم رکھتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی تشریعی اور مستقل نبی نہیں آسکتا نہ یہ کہ کوئی امتی نبی بھی نہیں آ سکتا بلکہ اپنے بعد مسیح موعود کے امتی نبی اللہ ہونے کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود خبر دی ہے اور کسی حدیث میں نہیں فرمایا کہ امتی نبی بھی نہیں آ سکتا۔بلکہ جیسا کہ مذکورہ ہوا حضرت انس والی روایت میں آنحضرت علی نے فرما دیا نَبِيُّهَا مِنْهَا کہ اس کا نبی امت میں سے ہوگا۔واضح ہولا نَبِيَّ بَعْدِی کا یہ مفہوم لینا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی پیدا نہیں ہوگا یا کوئی نبی نہیں آئے گا۔محققین علماء کے نزدیک درست نہیں بلکہ محققین کے نزدیک حدیث لا نَبِيَّ بَعْدِی کے یہ معنی لئے گئے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی شارع نبی نہیں آئے گا چنانچہ امام علی القاری علیہ الرحمہ فرماتے ہیں۔وَرَدَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي مَعْنَاهُ عِندِ الْعُلَمَاءِ لَا يَحُدُثُ بَعْدَهُ نَبِيٌّ بِشَرُعٍ يَنْسَخُ شَرْعَهُ۔الا شاعة في اشراط الساعة صفحه 149۔دار الكتب العلمية بيروت) ترجمه : حدیث میں لا نَبِيَّ بَعْدِی کے جو الفاظ آئے ہیں اس کے