احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 131 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 131

تعلیمی پاکٹ بک 131 حصہ اوّل معنی علماء کے نزدیک یہ ہیں کہ کوئی نبی ایسی شریعت کو لے کر پیدا نہیں ہوگا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کو منسوخ کرتی ہو۔نواب نور الحسن خان ابن نواب صدیق حسن لکھتے ہیں :۔حديث لَا وَحْيَ بَعْدَ مَوْتِى بے اصل ہے البتہ لا نَبِيَّ بَعْدِی آیا ہے اس کے معنی نزدیک اہل علم کے یہ ہیں کہ میرے بعد کوئی نبی شرع ناسخ نہیں لاوے گا۔اقتراب الساعة صفحه (162) حضرت اُم المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:۔قُولُوا خَاتَمَ النَبِيِّينَ وَ لَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ۔(درمنثور تفسیر سورة الاحزاب : 42) اور دوسری جگہ یوں مروی ہے: قُولُوا إِنَّه خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ تكمله مجمع البحار جلد 4 صفحه 85 مطبوعه مطبع نول کشور اگره ترجمہ : اے لوگو! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین یا بروایت دیگر خاتم الانبیاء تو کہو مگر یہ نہ کہو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں۔حضرت اُم المومنین نے لا نَبِيَّ بَعْـدَه کہنے سے اس لئے منع فرمایا کہ تا اُمت غلط معنوں پر قائم نہ ہو جائے کیونکہ ان الفاظ کا محل وقوع مختلف حدیثوں میں یہ ظاہر کرنے کے لئے نہیں آیا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مطلق کوئی نبی نہیں آ سکتا۔نوٹ: تفسیر درمنثور سے ظاہر ہے کہ اس روایت کی تخریج ابن ابی شیبہ محدث نے حضرت اُم المومنین عائشہ الصدیقہ رضی اللہ عنہا سے کی ہے۔