احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 129
یمی پاکٹ بک 129 حصہ اول مسیح موعود کا نبی اللہ اور امتی ہونا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بروایت حضرت ابو بکر سے ثابت ہے چنانچہ مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔فِي أُمَّتِي۔أَلَا إِنَّهُ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ وَلَا رَسُولٌ وَأَلَا إِنَّهُ خَلِيفَتِي (المعجم الاوسط للطبراني جزء 5 من اسمه عیسی حدیث نمبر 4898) ترجمه: سُن لو! میرے اور مسیح موعود کے درمیان کوئی نبی نہیں اور سُن لو کہ وہ میری اُمت میں میرا خلیفہ ہے۔