احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 128 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 128

تعلیمی پاکٹ بک 128 حصہ اول اشتیاق کا اظہار فرمایا ہے سید عبدالکریم جیلانی علیہ الرحمۃ اس حدیث کی تشریح میں فرماتے ہیں:۔فَهَؤُلَاءِ أَنْبِيَاءُ الْاَوْلِيَاءِ يُرِيدُ بِذلِكَ نُبُوَّةَ الْقُرُبِ وَالْإِعْلَامِ وَالْحِكَمِ الْإِلهِي لَا نُبُوَّةَ التَّشْرِيعِ لَانَّ نُبُوَّةَ التَّشْرِيعِ انْقَطَعَتْ بِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔الانسان الكامل جلد 2 صفحه 85 مطبوعه مصر) ترجمہ : یہ اخوان انبیاء الاولیاء ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس نُبُوَّةَ الْقُرُبِ وَالْإِعْلَامِ وَالْحِكَمِ الْإِلَهِی مراد لیتے ہیں (یعنی وہ نبوت جو قرب الٹی کا درجہ ہے اور جس میں اخبار غیبیہ اور الہی حکمتوں کا اظہار ہوتا ہے۔ناقل ) نہ کہ تشریعی نبوت کیونکہ تشریعی نبوت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد منقطع ہو گئی ہے۔7۔حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ سَيِّدَا كُهُوْلِ اَهْلِ الْجَنَّةِ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ إِلَّا النَّبِيِّينَ وَالْمُرْسَلِينَ۔(مشكوة۔كتاب المناقب باب مناقب قریش و ذکر القبائل ترجمه : ابو بکر اور عمر رضی اللہ عنہما دونوں جنت کے ادھیڑ عمر والے آدمیوں میں سے سب پہلوں اور پچھلوں کے سردار ہیں سوائے نبیوں اور رسولوں کے۔اس حدیث سے ظاہر ہے کہ جیسے حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما سے پہلے لوگوں میں انبیاء اور مرسلین آئے جن سے انہیں افضل قرار نہیں دیا گیا اسی طرح ان سے پچھلوں میں بھی کسی نبی اور مرسل کا آنا مقدر تھا۔تب ہی انہیں اُن سے پیچھے آنے والے نبیوں اور مرسلین سے افضل قرار نہیں دیا گیا۔