احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 127 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 127

تعلیمی پاکٹ بک 127 حصہ اوّل ترجمه جان لو کہ عربی زبان میں ایک آدمی کی آل سے مراد اُس کے خاص اقارب ہوتے ہیں اور انبیاء کے خواص اور اُن کی آل مومنوں میں سے علماء صالحین ہوتے ہیں۔درود شریف کی تشریح میں شیخ اکبر حضرت محی الدین ابن عربی لکھتے ہیں:۔فَكَانَ مِنْ كَمَالِ رَسُولِ اللَّهِ أَنْ الْحَقَ الَهُ بِالْأَنْبِيَاءِ فِي الرُّتُبَةِ وَزَادَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ بِأَنَّ شَرْعَهُ لَا يُنْسَخُ۔ترجمه : یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کمال ہے کہ آپ نے دُرود شریف کی دعا کے ذریعہ اپنی آل کو رتبہ میں انبیاء سے ملا دیا اور حضرت ابراہیم سے بڑھ کر آپ کو یہ شرف حاصل ہوا کہ آپ کی شریعت منسوخ نہ ہوگی۔پھر آگے چل کر فرماتے ہیں: قَطَعْنَا اَنَّ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ مَنْ لَحِقَتْ دَرَجَتُهُ دَرجَةَ الْأَنْبِيَاءِ فِي النُّبُوَّةِ عِنْدَ اللَّهِ لَا فِي التَّشْرِيعِ۔فتوحات مکیه جلد اوّل صفحه 569 ، 570 مطبوعه دار صادر بیروت ترجمہ : ہم نے درود شریف سے قطعی طور پر جان لیا ہے کہ اس امت میں وہ شخص بھی ہیں جن کا درجہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک نبوت میں انبیاء سے مل گیا ہے نہ کہ شریعت لانے میں۔6۔نبی کریم علیہ فرماتے ہیں۔وَأَشَوْقَاهُ إِلَى إِخْوَانِيَ الَّذِينَ يَأْتُونَ بَعْدِي۔الانسان الكامل جلد 2 صفحه 85 مطبوعه (مصر) اس حدیث میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آئندہ آنے والی امت کو جس نے آپ کو نہیں دیکھا۔بھائی قرار دیتے ہوئے اُن کے متعلق